Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف کی تمام جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات

شہباز شریف کی تمام جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات
December 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نیب نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے شہباز شریف کی تمام جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ، شہبازشریف کے96ایچ اور87ایچ کے گھربھی شامل ہیں ،جائیداد منجمدکرنے کے احکامات کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کے باعث جاری کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف  کی اہلیہ اور بیٹے سلمان شہباز کی جائیدادیں منجمد کر دی گئیں ۔ شہباز شریف کی  لاہور ڈیفنس میں  مکان نمبر 8/7 اور 8/8 جائیداد ، 182 کنال 7 مرلہ ، 136 مربع فٹ کی زمین دھروٹہ جب کہ  209 کنال 4 مرلہ 136 مربع فٹ کی زمین موضع دھروٹہ میں منجمد کی گئی ۔