Saturday, May 11, 2024

شہباز شریف کی باہر جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 26 مئی تک جواب طلب

شہباز شریف کی باہر جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 26 مئی تک جواب طلب
May 19, 2021

لاہور (92 نیوز) لیگی صدر شہباز شریف کی باہر جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 26 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ہونے اور عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد کیا درخواست قابل سماعت ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے مؤقف اپنایا کہ معاملہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کا ہے۔