Tuesday, April 16, 2024

شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی ، عدالت نہ پہنچنے والے اراکین کی فہرست طلب

شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی ، عدالت نہ پہنچنے والے اراکین کی فہرست طلب
November 13, 2018
لاہور (92 نیوز) دس نومبر کو اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر لیگی ارکان کی عدم دلچسپی پر مسلم لیگ ن کی لیگی قیادت پریشان ہو گئی۔ حمزہ شہباز نےعدالت نہ پہنچنے والے اراکین اسمبلی کے ناموں کی فہرست طلب کر لی۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے قیادت کے احکامات نظرانداز کرنا شروع کر دئیے۔ دس نومبر کو لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کو پیش کیا گیا مگر اہم رہنما غائب رہے۔ خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق ،خواجہ احمد حسان شہبازشریف کی پیشی پر احتساب عدالت نہیں پہنچے تھے۔ روحیل اصغر، خواجہ احمد حسان، بلال یاسین، رانا مشہود احمد خان نے بھی پہنچنا گوارہ نہ کیا۔ سمیع اللہ خان، خواجہ سلمان رفیق، رمضان صدیق بھٹی بھی اپنے پارٹی صدر کے لئے نہ پہنچے۔ میاں نصیر احمد ،ملک غلام حبیب اعوان، کرنل ریٹائرڈ طارق، سہیل شوکت بٹ  بھی  نہ آئے۔ شہباز شریف کی پیشی پر ارکان کے رویئے نے قیادت کے ماتھے پر پریشانی کی شکنیں ابھار دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز نے اظہار یکجہتی کے لئے نہ پہنچنے والے ارکان اسمبلی کے نام مانگ لئے ہیں۔