Friday, April 19, 2024

شہباز شریف کی 8 جون کو وطن واپسی متوقع

شہباز شریف کی 8 جون کو وطن واپسی متوقع
June 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی 8  جون کو وطن واپسی متوقع، شہباز شریف وطن واپس پر نواز شریف سمیت پارٹی کے دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف جنکی وطن واپسی کو لیکر بہت سے قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں  ، انکی وطن واپسی کے حوالے اپوزیشن کابھی  ایک ہی موقف تھا کہ  وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں اور اب واپس نہیں آئینگے ۔ لیکن  اس سارے معاملے پر مسلم لیگ ن کا ایک ہی موقف تھا کہ  نیب کی حراست اور جیل میں رہنے کی وجہ سے شہباز شریف کی طعبیت زیادہ بگڑ گئی تھی جس وجہ سے علاج معالج کیلئے انہیں لندن  جانا پڑا ۔ تاہم ابھی مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ  7 جون کو میاں شہباز شریف کا ایک میڈیکل ٹیسٹ ہونا باقی ہے اسکے بعد 8 جون کو وہ وطن واپس آ جائینگے ۔ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈ ل میں ضمانت  پر ہیں جبکہ احتساب عدالت میں ان کیخلاف رمضان شوگر مل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس بھی چل  رہے ہیں ۔ شہباز شریف وطن واپسی پر نواز شریف سمیت   پارٹی کے دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے  جس میں بجٹ کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔