Friday, May 17, 2024

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی نہیں رہنے دوں گا، شیخ رشید

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی نہیں رہنے دوں گا، شیخ رشید
January 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں رہنے دوں گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط لکھوں گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لگا کر بڑی غلطی ہوئی، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا ہے، آصف زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی نہیں بچا سکتا ۔ وزیر ریلے کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کررہے، پہلے بھی نواز شریف ، مریم نواز سڑک  پر آئے تھے،روڈ  پر  آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پروڈکشن آرڈر جاری کرنا زیادتی ہے، ورکرز کلاس کیلئے کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ہیں،چوروں کے سردار جیل سے بھی اسمبلی میں آسکتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان مجرموں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑے گا، زرداری کا کیس شہباز شریف اور نوازشریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے، کے سی آر کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس جانے کیلئے تیار ہوں، اب کے سی آر نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کرپٹ عناصر سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اسی لئے انہوں نے عمران خان کو چوروں کیخلاف ووٹ دیا ہے ۔ چیئرمین نیب سے درخواست کرنا چاہتا ہوں پہلے اور بعد کے انجن کے کیسز وہی ہیں، چیئرمین نیب ان کیسز کو تیز کریں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو جعلی کاغذات دیے تھے، انہوں نے فورج بجٹ اور فورج اکاؤنٹ پیش کیے،عمران خان کے پاس این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ن لیگ کے آڈٹ میں کروں گا ۔