Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کو قصور آنے میں کوئی مسئلہ ہے تو صرف نوٹس ہی لے لیں !!! ریہام خان کی قصور میں متاثرہ بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات

شہباز شریف کو قصور آنے میں کوئی مسئلہ ہے تو صرف نوٹس ہی لے لیں !!! ریہام خان کی قصور میں متاثرہ بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات
August 10, 2015
قصور (92نیوز) ریہام خان قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کےلئے پہنچ گئیں۔ ریہام خان نے کہا کہ معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ کو قصور آنے پر کوئی مسئلہ ہے تو صرف نوٹس لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق ریہام خان زیادتی کے شکار بچوں کے اہل خانہ کا احوال جاننے قصور پہنچیں تو تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ریہام خان نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے، ملزموں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ریہام خان نے کہا کہ گواہان موجود ہیں تو پھر اس واقعہ سے نظریں نہ پھیری جائیں۔ شہباز شریف کو یہاں آنے میں مسئلہ ہے تو صرف سخت نوٹس کی ہی یقین دہانی کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معاملے پر سخت اپوزیشن کا کردار نبھائے گی۔ وزیر اعظم نے اس حوالے سے جو وعدہ کیا ہے وہ اسے پورا کریں۔