Friday, May 10, 2024

شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل کی سہولیات نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی

شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل کی سہولیات نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی
January 13, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل کی سہولیات نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی۔ شہباز شریف کی جانب سے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹروں کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی ۔ اپوزیشن لیڈر نے مؤقف اختیار کیا عدالتی حکم کے باوجود جیل میں میڈیکل کی سہولیات نہیں دی جارہیں۔ عدالت متعلقہ اہل ڈاکٹروں کو میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کا حکم دے۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے میڈیکل بورڈ سے متعلق جواب جمع کرا دیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔