Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف کو بھی کراچی کی اچانک یاد آگئی ،ایک روزہ دورہ  کے دوران گورنر اور وزیر اعلی سندھ سے ملاقات

  شہباز شریف کو بھی کراچی کی اچانک یاد آگئی ،ایک روزہ دورہ  کے دوران گورنر اور وزیر اعلی سندھ سے ملاقات
June 3, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کواچانک کراچی کی یادآگئی،ایک روزہ دورےپرکراچی پہنچ گئے،گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمران پنجاب کےہوں یابلوچستان کےکراچی سب کیلئےاہمیت کاحامل ہےاوریہی وجہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کویہاں کھینچ لائی،وزیراعلیٰ سندھ نےشہبازشریف کاائیرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیا،لیکن میزبان وزیراعلیٰ لڑکھڑا گئےاورمہمان وزیراعلیٰ کو  سہارا دیناپڑا۔ قائم علی شاہ نےخودکوسنبھالاتوچھوٹےمیاںکوگورنرہاوس لےآئے،جہاں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنےخوش آمدیدکہاتووزیراعلیٰ پنجاب نےانہیں بیٹی کی شادی پرپیشگی مبارکباددےڈالی،پھردونوں رہنماوں میں ملاقات ہوئی اورکراچی آپریشن سمیت دیگرمعاملات زیرغورآئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےوزیراعلیٰ ہاوس کارخ کیااوروزیراعلیٰ سندھ سےبھی ون ٹوون ملاقات کی،جس میں کراچی آپریشن،بلدیاتی الیکشن اوراین ایف سی ایوارڈ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ ہاوس میں شہبازشریف کےاعزازمیں ظہرانہ بھی دیاگیا،جہاں انہوں نےوزیراعلیٰ سندھ کولیگی رہنماوں کےخلاف انتقامی کارروائیوں سےاجتناب کامشورہ بھی دےدیا۔ shas