Monday, May 13, 2024

شہباز شریف کو باہر سے رقوم بھجوانے والی ایکسچینج کمپنیوں سے فرنٹ مین لاعلم

شہباز شریف کو باہر سے رقوم بھجوانے والی ایکسچینج کمپنیوں سے فرنٹ مین لاعلم
June 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہبازشریف کے اکاؤنٹس کیسے پھلے پھولے؟،پیسہ کہاں سے آیا، صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔باہر سے رقوم بھجوانے والی ایکسچینج کمپنیوں کے فرنٹ مین لاعلم نکلے،قاسم قیوم اورفضل داد نے ایکسچینج کمپنیوں کو پہچاننے سے ہی انکارکردیا۔ نیب رپورٹ کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے 37 کروڑ سلمان شہباز اور دیگر کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے  تو وہیں شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو 10 غیر ملکی منی ایکسچینجر کا ریکارڈ بھی مل چکا ہے۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کو برطانیہ کی 4 اور دبئی کی 6 منی ایکسچینج سے رقوم منتقل ہوئیں، جب کہ دبئی سے الحسین ایکسچینج، الزرونی ایکسچینج، ملٹی نیٹ ٹرسٹ ایکسچینج ،برطانیہ سے میاں انٹرنیشنل، عثمان انٹرنیشنل ،ایف ایکس کرنسی، اور کروس بار منی ایکسچینج شامل ہے۔ دوسری جانب نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف اینڈ فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑ کے بھیجے گئے ڈیمانڈ ڈرافٹ حاصل بھی کرلیے ہیں۔