Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے ، شیخ رشید ‏

شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے ، شیخ رشید ‏
March 18, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے  شیخ رشید احمد نے کہا کہ  میں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے ، شہباز شریف اور مریم نواز کا علم نہیں مگر شہباز شریف نے  این آر او مانگا ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے  کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اب نہیں بچ سکتا،  میں نے میڈیا کو بیان لکھ کر لفافے نہیں بانٹے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں ضمانتیں چاہتے ہیں ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں ان کے سارے کیس سندھ میں لگیں، اسی طرح مسلم لیگ ن والے چاہتے ہیں کہ ان کے تمام کیسز لاہور میں ہی لگیں  ، یہ لوگ اپنی دولت کو بچانے کیلئے اپنی عزت کو نیلام کر رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کے پاس ڈیل اور ڈھیل کا کوئی آپشن نہیں ،  ان لوگوں کی دو ماہ سے سوئی پھنسی ہے کہ باہر بھجوا دیں ،  ’’ میری جندڑی علیل تھی گئی اے ‘‘ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر فٹ ہوتی ہے ۔ ان کی حالت دیکھیں منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  بلاول نے دو حملے کئے میں نے دونوں بار چھوڑ دیا ، تیسرے حملے کے بعد اب گنجائش نہیں ہے۔