Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا، فواد چودھری ‏

شہباز شریف کو 14 دن  قرنطینہ میں رکھا جائے گا، فواد چودھری ‏
March 22, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن لیڈر شہباز چودھری کی واپسی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  میری  وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ، ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے ، انہیں  14 دن میو اسپتال قرنطینہ   کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ اسپتال کی کیا اہمیت ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہ دیا، پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں۔ ؟