Tuesday, April 23, 2024

شہباز شریف کمرے میں بیٹھ کر انڈیمنٹی بانڈ کی حمایت اور باہر آکر مخالفت کرتے ہیں، فردوس عاشق

شہباز شریف کمرے میں بیٹھ کر انڈیمنٹی بانڈ کی حمایت اور باہر آکر مخالفت کرتے ہیں، فردوس عاشق
November 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا شہباز شریف کمرے میں بیٹھ کر انڈیمنٹی بانڈ کی حمایت اور باہر آکر مخالفت کرتے ہیں۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے جھوٹ کے بیانے سے وزیر اعظم کی ذات کو ٹارگٹ کیا ۔ حکومت پر تاوان کی رقم لینے کا الزام لگانا افسوس ناک ہے۔ حکومت نے انسانی ہمدردی کے تحت سہولت کاری کا کردار ادا کیا ۔ ن لیگ نے نواز شریف کو اسپتال سے گھر میں قید رکھا ہوا ہے۔ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کونسا گولڈ میڈل جیت کر آئے ۔ جیل میں قیام پزیر رہے ۔ حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا بیرون ملک جانے کی اجازت پر مشاورت سے فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب جس جج پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے نواز شریف کو ایک کیس میں بری بھی کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں ن لیگ نواز شریف کی صحت کے ساتھ فٹبال کھیل رہی ہے ۔ میاں صاحب جن بچوں کیلئے جیل بھگت رہے ہیں وہ بھی رقم دینے کو تیار نہیں ۔انھوں نے کہا کہ مشرف اور زلفی بخاری کو کسی کیس میں سزا نہیں ہوئی جنکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔