Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سے ٹٰیلی فونک رابطہ،زلزلےسےجانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا

شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سے ٹٰیلی فونک رابطہ،زلزلےسےجانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ٹیلی فون کیا اور زلزلہ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی پر افسوس کا اظہار کیا ۔اس موقع پروزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہباز شریف کو اپنے صوبے میں ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو امدادی سامان بھجوانے کی یقین دہانی کرائی، شہباز شریف نے پی ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں کھانے کا سامان، کمبل اور دیگر امداد بھجوانے کا حکم جاری کردیا۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ادویات بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔