Monday, May 13, 2024

شہباز شریف کا گرین سگنل، ن لیگ پنجاب میں ہلچل مچانے کے لیے تیار

شہباز شریف کا گرین سگنل، ن لیگ پنجاب میں ہلچل مچانے کے لیے تیار
January 24, 2020
لاہور (92 نیوز) ن لیگ پنجاب میں ہلچل مچانے کے لیے تیار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے قیادت کو گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔ رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔