Monday, May 13, 2024

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا
July 5, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک شہبازشریف کو اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف میں 2 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ تہمینہ درانی میں بھی مہلک وباء کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ اب تک ملک کے 100 سے زائد نامور سیاستدان اور ارکان اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ کچھ ارکان اسمبلی اور سیاستدان کورونا وائرس کے باعث انتقال بھی کر گئے، جبکہ بیشتر صحتیاب ہو چکے ہیں۔