Wednesday, May 8, 2024

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت ، گھر پر قرنطینہ کرلیا

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت ، گھر پر قرنطینہ کرلیا
June 11, 2020

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے ۔

 لیگی رہنما احسن اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں  جبکہ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کا بھی  کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے ۔

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے 17 جون تک ضمانت لے رکھی ہے  جبکہ وہ دو روز قبل نیب لاہور میں پیش بھی ہوئے تھے ۔