Friday, May 17, 2024

شہباز شریف کا کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار افسوس
June 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  کہا کہ  وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے ، کورونا کی تباہ کاری حکومت کے دعوؤں کو غلط ثابت کرچکی  ، ملاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔