Friday, April 19, 2024

  شہباز شریف کا پرویز خٹک کو ٹیلی فون ،زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

   شہباز شریف کا پرویز خٹک کو ٹیلی فون ،زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
October 26, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ٹیلی فون کیا اور زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ محمد شہبازشریف نے خیبر پختونخوا حکومت کوریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کےلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہےہم خلوص دل کے ساتھ مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، شہباز شریف نے امدادی سامان پر مشتمل ٹرک فی الفور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ادویات ،کمبل اور کھانے پینے کی ضروری اشیاءپر مشتمل ٹرک جلد خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں بھجوائے جائیں گئے۔