Friday, May 10, 2024

شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان
June 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے علیحدگی اختیار کر لی، لیگی صدر نے کہا کہ پارٹی نے رانا تنویر کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے دیا ہے ۔ شہباز شریف نے انتخابی دھاندلی کے معاملے پر قائم کمیشن سے استعفے دینے کا بھی فیصلہ کرلیا اور کہا کہ فضل الرحمان کو پوری طرح سپورٹ کریں گے ۔ بجٹ کی چھوٹ ایک ماہ بعد عوام پر پڑے گی ۔سلم لیگ ن عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔