Friday, May 17, 2024

شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ
November 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو عمران خان استعفی دے کر عوام کو ریلیف دیں۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے۔ ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔