Friday, April 19, 2024

شہباز شریف کا ٹرین حادثے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

شہباز شریف کا ٹرین حادثے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
June 7, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ٹرین حادثے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں، ٹرین کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں مسافر زخمی ہونے پر دلی دکھ ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟۔ افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔