Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کا وزارت داخلہ خود سنبھالنے کا فیصلہ

 شہباز شریف کا وزارت داخلہ خود سنبھالنے کا فیصلہ
August 18, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزارت خود سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق عہدے کا چارج وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو سونپنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں نوٹیفیکیشن بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن آج باضابطہ طور پر جاری کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ شہباز شریف کے خود کاہےاور وہ اس وزارت کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے انتہائی پر عزم ہیں۔