Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کا وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کا حکم

شہباز شریف کا وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کا حکم
August 4, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے وائس چانسلرسرگودھایونیورسٹی پروفیسر محمد اکرم کےخلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی بنادی ہے ۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب سمیت سات وائس چانسلرز بھی اس کمیٹی میں  شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کی کمیٹی کو فوری طورپر تحقیقات کے لئےمنگل کوسرگودھاپہنچنےکی ہدایت کر دی گئی ہے ۔