Friday, March 29, 2024

شہباز شریف کا نیب لاہور میں پیشی کے دوران خاندان کے دوسرے افراد کے اثاثوں سے اظہار لاتعلقی

شہباز شریف کا نیب لاہور میں پیشی کے دوران خاندان کے دوسرے افراد کے اثاثوں سے اظہار لاتعلقی
July 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے نیب لاہور میں پیشی کے دوران خاندان کے دوسرے افراد کے اثاثوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ شہبازشریف کی نیب لاہور آفس میں پیشی ہوئی۔ نیب حکام نے خاندان کے دیگر افراد کے اثاثوں کا سوال کیا تو جواب دیا مجھ  سے میرے بارے میں پوچھیں، خاندان کے باقی افراد اپنا جواب خود دیں گے۔ اس سے قبل حمزہ شہباز نے بھی نیب میں یہی بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ نیب میں پیشی کے بعد واپسی پر اپوزیشن لیڈر کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اے ایس آئی زاہد زخمی ہو گیا۔ ڈرائیور نے گاڑی پاؤں کے اوپر سے چڑھا دی۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں اپوزیشن لیڈر کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل احتساب عدالت میں شہبازشریف نے کہا اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں بے ایمانی نہیں کی۔ رمضان شوگر ملز سے فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے، میرے بچے خودمختار ہیں۔ دو ہزار پندرہ میں دباؤ کے باوجود گنے کی قیمت میں کمی نہیں کی۔ سندھ حکومت نے سبسڈی دی مگر میں اپنے موقف پر قائم رہا۔