Saturday, May 11, 2024

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے، مریم اورنگزیب
May 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی نیوز کانفرنس پر ردعمل میں کہا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا توہین عدالت کرنے کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ، عید کی چھٹیوں میں عمران خان کے لئے سب سے ضروری عدالتی حکم کی توہین اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا تھا، حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، وزیرِ داخلہ کی نیوز کانفرنس اور وزیرِ اطلاعات کا بیان، یہ ہے شہباز شریف کا خوف۔ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا گیا۔