Sunday, May 19, 2024

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
May 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ میں دائر نیب کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ درست نہیں۔ فیصلے میں یہ نہیں بتایا کہ شہباز شریف کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ نیب اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈر گراؤنڈ ہوجائیں گے۔ ملزم کی عدم دستابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائے گی ۔ مقدمے کے شریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام بحال کیا جائے۔