Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس میں کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس میں کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
July 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ شہباز شریف نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ ادھر نیب میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں پیش رفت ہو گئی۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے تحفے میں وصول کیے۔ شہباز شریف نے فیملی ممبران سے 10 سال میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کئے، اپنے بیٹے حمزہ سے 2008 میں ایک کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 338 روپے وصول کئے۔ نصرت شہباز نے شہباز شریف کو دوہزار نو اور دس میں 73 لاکھ 50 ہزار تحفے میں دیئے، 2017ء سے 2019ء کے درمیان سلیمان شہباز نے شہباز شریف کو ایک کروڑ 94 لاکھ ایک ہزار 340 روپے بطور تحفہ دیئے۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کو رقوم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے شہبازشریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور سلمان شہباز کا بینکنگ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا، ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔