Friday, April 19, 2024

شہباز شریف کا ملکی معیشت چلانے کے لیے شرح سود 6 فیصد کرنے کا مطالبہ

شہباز شریف کا ملکی معیشت چلانے کے لیے شرح سود 6 فیصد کرنے کا مطالبہ
June 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف نے ملکی معیشت چلانے کے لیے شرح سود 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا بڑے پیمانے پر پبلک ورکس پروگرام شروع کیا جائے۔ ملک بھر میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیرات کا آغاز کیا جائے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔ سڑکیں، اسکول، کلینک، گودام، نہروں کوپختہ کرنے کے منصوبے شروع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت نے پھر غلط فیصلہ کیا اور ’پی۔ایس۔ڈی۔پی‘ میں اضافے کے بجائے گزشتہ برس سے بھی کم بجٹ رکھا ہے۔ پی،ایس،ڈی،پی میں بجٹ بڑھائیں۔ ملک میں نئے منصوبے شروع کرکے معاشی سرگرمیاں بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت انکم ٹیکس میں کمی کا جراتمندانہ اقدام کرے۔ عوام سے بوجھ کم کرے۔ برے حالات میں عوام کو ریلیف اور رعایت پر مبنی بجٹ دیں۔ طلب بڑھانے سے ہی معیشت چل سکتی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا سی پیک منصوبوں کے لئے وسائل اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں۔ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے کی اپ گریڈیشن کے لئے مختص رقم سے یہ منصوبہ اگلے 200 سال میں مکمل نہیں ہو گا۔