Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف کا متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

شہباز شریف کا متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
June 19, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا تعین تمام متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔ اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

اے پی سی میں الیکشن کمشن سمیت متعلقہ فریقین، سول سوسائیٹی اور میڈیا کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کی نگرانی اور اس کے عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

اس سے قبل شہبازشریف نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا، اپوزیشن ارکان پر تشدد اور اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاء ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں۔