Tuesday, April 23, 2024

شہباز شریف کا لاہور کے جنرل اسپتال میں طبی معائنہ

شہباز شریف کا لاہور کے جنرل اسپتال میں طبی معائنہ
November 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کا لاہور کے جنرل اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ کمر میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لایا گیا۔ لفٹ کے ذریعے شہباز شریف کو بالائی منزل پر پہنچایا گیا ۔ شہباز شریف کو سخت سکیورٹی کے حصار میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اسپتال لانے کی مذمت کی اور کہا حکومت کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو علاج کیلئے نہیں، اذیت دینے کیلئے بکتر بند گاڑی میں اسپتال لایا گیا۔ سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست ایک انسان دشمن بھیڑیا ہی کر سکتا ہے۔ شدید درد کی حالت میں شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانا بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔