Friday, April 19, 2024

شہباز شریف کا طبی سامان کی فراہمی پر چینی صدر اور وزیراعظم سے اظہار تشکر

شہباز شریف کا طبی سامان کی فراہمی پر چینی صدر اور وزیراعظم سے اظہار تشکر
March 29, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان سے کورونا کے خاتمے کیلئے چین پیش پیش ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چین کے صدر اور وزیراعظم کے نام خطوط لکھ دئیے، کہتے ہیں چین کے شکر گزار ہیں جو ان حالات میں ہمیں طبی سامان فراہم کررہے ہیں۔ پاکستان سے کورونا کے خاتمےکیلئے چین بھی پیش پیش ہے، چین سے خصوصی طیارہ طبی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چین کے صدر اور وزیراعظم کے نام خطوط لکھے ہیں۔ شہباز شریف نے چین میں بروقت کورونا وائرس پر قابو پانے اور پاکستان کی امداد کے اقدام کو سراہا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے آپ کے شکر گزار ہیں، ان حالات میں ہمیں طبی سامان فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی مدد سے پاکستان میں کئی قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں چین نے ثابت کیا کہ ہم مضبوط دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے کورونا وائرس کے خلاف بہت عمدہ اور بروقت انداز میں حکمت عملی اختیار کی۔ کمیونسٹ پارٹی اور آپ کی قیادت میں چین کے عوام نے کورونا وائرس کیخلاف بخوبی جنگ کی۔ شہباز شریف ، طبی سامان ، فراہمی ، چینی صدر ، وزیراعظم ، اظہار تشکر ،  لاہور ، 92 نیوز دوسری جانب کورونا کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس بھی ہوا۔ شہباز شریف کا کہنا  ہے کہ اس جنگ کو شکت دینے کیلئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہو اسکے خلاف لڑیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے، غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کرنے ہوں گے۔