Thursday, April 18, 2024

شہباز شریف کا صوبے میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم

شہباز شریف کا صوبے میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم
January 2, 2016
  لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب  شہباز شریف نے صوبے میں  کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا، شہباز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے دم لیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں  ایک اعلی سطح کے اجلاس  کے دوران صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جس کےموثر نتائج سامنے آئے ہیں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی رتی بھر گنجائش نہیں،مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت انسداددہشت گردی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے ہی دم لیا جائے گا۔