Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کا سلیمانکی بیراج کا دورہ ،کام کی رفتار کا جائزہ لیا

شہباز شریف کا سلیمانکی بیراج کا دورہ ،کام کی رفتار کا جائزہ لیا
July 11, 2016
  منچن آباد(92نیوز)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا سلیمانکی بیراج کا دورہ بیراج کی بحالی کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کودورے کےدوران سلیمانکی بیراج بحالی پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ3 ارب 64 کروڑ کی لاگت کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،پنجاب میں ڈیموں،بیراجوں اور بندوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔شہباز شریف نے کہاکہ ڈیموں اور بندوں کی حفاظت کے لیے کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ۔وزیراعلی کا بیراج کی ڈیوائڈنگ وال کو پہنچنے والے نقصان پر سخت نوٹس،انکوائری کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیوار کوپہنچنے والے نقصان کی مرمت کا خرچہ ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹ سے وصول کیا جائے