Sunday, May 19, 2024

شہباز شریف کا ریکارڈ : پنجاب کے گیارہ بجٹ اجلاسوں  میں بطور وزیر اعلیٰ شرکت کی

شہباز شریف کا ریکارڈ : پنجاب کے گیارہ بجٹ اجلاسوں  میں بطور وزیر اعلیٰ شرکت کی
June 12, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ دو ہزار پندرہ، سولہ کے اجلاس میں شرکت کر کے اپنے ہی ریکارڈ کو مزید بہتر کر لیا،شہباز شریف کو گیارہ بجٹ سیشنزمیں شرکت کا اعزازحاصل ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بجٹ دو ہزار پندرہ ،سولہ کے اجلاس میں شریک ہوئے تو بطور وزیر اعلیٰ یہ ان کا گیارہواں بجٹ سیشنز تھا۔ شہباز شریف پہلی مرتبہ 20 فروری 1997 کو وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئے اور اپنے اس دور حکومت میں انہیں 1999 تک تین بجٹ سیشنز میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ 12 اکتوبر 1999 کو ان کی حکومت ختم ہو گئی شہباز شریف  دوسری مرتبہ 8جون 2008 میں وزیراعلیٰ بنے اور 2013 تک انہوں نے پانچ بجٹ اجلاسوں میں بطور وزیراعلی شرکت کی۔ 2013 کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والے شہباز شریف نے موجودہ اسمبلی کے تیسرے بجٹ اجلاس میں شرکت کی ہے۔ شہباز شریف کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ وہ بطور وزیراعلیٰ اب تک گیارہ بجٹ تقریریں سن چکے ہیں۔ شہباز شریف کے بڑے بھائی اور موجودہ وزیراعظم نواز شریف بھی 1985 سے 1990 تک صوبے کے دو مرتبہ وزیراعلی رہے۔ نواز شریف 1981 سے 1983 تک وزیر خزانہ پنجاب بھی رہے ۔