Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف کا بیرون ملک جانے سے متعلق عملدرآمد درخواست واپس لینے کیلئے عدالت رجوع

شہباز شریف کا بیرون ملک جانے سے متعلق عملدرآمد درخواست واپس لینے کیلئے عدالت رجوع
May 22, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ملک سے باہر جانے سے متعلق عدالتی احکامات پرعملدرآمد کی درخواست واپس لینے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا معاملہ، صدر مسلم لیگ نون عمل درآمد کی درخواست واپس لے کر ای سی ایل میں نام شامل کرنے کو چیلنج کریں گے۔

جسٹس علی باقر نجفی عملدرآمد کی درخواست واپس لینے سے متعلق کیس کی سماعت 24 مٸی کو کریں گے۔