Sunday, April 28, 2024

شہباز شریف کا اسپیکر اسد قیصر کو خط، 5 اہم امور قومی اسمبلی میں زیر بحث لانیکا مطالبہ

شہباز شریف کا اسپیکر اسد قیصر کو خط، 5 اہم امور قومی اسمبلی میں زیر بحث لانیکا مطالبہ
June 2, 2020
لاہور (92 نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پانچ قومی اہمیت کے حامل امور قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کردیا۔ اسپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر کو خط کے زرئعے مطالبے سے آگاہ کیا۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خط۔ میں بجٹ اجلاس سے پہلے مسلسل پانچ روز قومی اہمیت کے امور کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو شہباز شریف نے اپنے خط میں کہا کہ ہر روز قومی اہمیت کا ایک مسئلہ زیرغور لانے کے لئے ایجنڈا ترتیب دیاجائے۔ پہلے دن ملک میں کورونا کی صورتحال، پھیلاؤ اور تدارک کے لئے حکومتی اقدامات زیربحث لائیں۔ دوسرے روز کراچی میں پی آئی اے کی بدقسمت پرواز کے حادثہ تیسرے دن چینی سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ، چوتھے روز ہوائی اڈوں اور پی آئی اے ہوٹلز کی نجکاری کے معاملے پر اجلاس میں بحث کرائیں، جبکہ پانچویں روز ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال زیربحث لائی جائے۔ شہباز شریف نے اپنے خط میں کہا کہ ایوان کے تقدس اوربامقصد گفتگو کے لئے 120 منٹ اپوزیشن ارکان کو دیں، انہوں نے تجویز دی کہ کارروائی صدارتی خطاب پر زیرالتواءبحث کے حصے کے طور پر کرائی جائے۔