Tuesday, April 23, 2024

شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل

شہباز شریف کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل
November 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل ہو گیا۔ تین سٹی اسکین ٹیسٹ کئے گئے۔ قائد حزب اختلاف  میں شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ان کے تین سٹی اسکین ٹیسٹ کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے سینے، پیٹ، ناف  کے سٹی سکین ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ان کا سٹی سکین نجی لیبارٹری سے کرایا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے تین پلین سٹی سکین تجویز کئے تھے۔شہباز شریف کے ٹیسٹ لینے کے بعد انہیں واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔ بیماری کی اطلاع پرنوازشریف نے اپنے بھائی شہازشریف سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی۔۔ ترجمان نیب کے مطابق نواز شریف کو اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وہ کل اسلام اباد میں ان کی خیریت دریافت کرینگے۔۔