Tuesday, May 7, 2024

شہباز شریف کا استعفوں کا آپشن لاسٹ آپشن کے طور پر استعمال کرنیکا مشورہ

شہباز شریف کا استعفوں کا آپشن  لاسٹ آپشن کے طور پر استعمال کرنیکا مشورہ
December 16, 2020

لاہور (92 نیوز)مریم نواز استعفوں کیلئے بے چین ہیں تو ان کے چچا شہباز شریف یہ آپشن لاسٹ آپشن کے طورپر استعمال کرنے کامشورہ دے رہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری شہبازشریف سے جیل میں ملنے گئے توانہیں بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کامشورہ دے دیا گیا۔

مریم نواز اسمبلیوں سے استعفے دینے کو بے چین تو چچا صبرکے قائل ہیں ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جیل میں اپوزیشن لیڈر اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ملنے گئے توانہیں نئے مشورے مل گئے۔

ملاقات کے دوران شہبازشریف نے مریم نواز کے برعکس بلاول کو استعفے آخری آپشن کے طورپراستعمال کرنے کی تجویزدے دی ، شہبازشریف نے بلاول بھٹوزرداری کو مشورہ دیا کہ بات چیت کے دروازے بند نہ کریں، ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو بھی مایوس کن قراردے دیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اورنوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو اکتیس دسمبرتک استعفے جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔