Thursday, March 28, 2024

شہباز شریف کا آئندہ دو روز میں وطن واپس آنے کا امکان

شہباز شریف کا آئندہ دو روز میں وطن واپس آنے کا امکان
February 10, 2020
لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے آئندہ دو روز میں وطن واپس آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف سے ملاقات میں کیا گیا۔ شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔