Thursday, May 9, 2024

شہباز شریف کا 9 جون کو نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ

شہباز شریف کا 9 جون کو نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ
June 7, 2020

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے 9 جون کو نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے اپنی قانونی ٹیم سے تفصیلی مشاورت بھی کرلی، نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو بھی کال دی جائے گی۔

شہباز شریف کی بار بار نیب آفس طلبی کے معاملے میں متعدد بار پیش نہ ہونے کے بعد شہباز شریف نے 9 جون کو نیب  ٹیم کے سامنے پیش ہونگے ، ذرائع کے مطابق شہباز شریف  نے  پیشی کے حوالے سے اپنی قانونی ٹیم سے تفصیلی مشاورت بھی کی ہے ۔ شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ ، اعظم نذیر تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ سے  مشاورت کی ہے ۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو کال دینے  کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نیب لاہور نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات و مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 9 جون کو طلب کر رکھا ہے ۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے نیب کو 17 جون تک شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔