Thursday, April 18, 2024

شہباز شریف کا 28 مارچ کو پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف کا 28 مارچ کو پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
March 20, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف نے 28 مارچ کو پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہباز شریف نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔

 اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جامع پارلیمانی بحث کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے ملکی سیاسی قیادت کو دہشتگردی کیخلاف مشترکہ جنگ کیلئے اکٹھا کیا۔ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کی پارلیمانی روایات اور جمہوری اقدار سے جڑی ہوئی ہے۔

 

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ منتخب پارلیمانی رہنماؤں کے بجائے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے 28 مارچ کو بلائی جانے والی پارلیمانی کانفرس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے جوابی خط پرسنل سیکرٹری کےذریعے بھجوایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قائد حزب اختلاف کو ایڈیشنل سیکرٹری کے ذریعے دعوت دی۔

 اپوزیشن لیڈر نے دعوت کے طریقہ کار پر سخت برہم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کو وزیراعظم کی طرف سے دعوت دی جانی چاہیے تھی۔ وزیراعظم کے بجائے وزیر خارجہ نے بھی خود دعوت نامہ ارسال نہیں کیا۔