Wednesday, May 1, 2024

شہباز شریف کا 10روزہ ریمانڈ مکمل ، نیب آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی

شہباز شریف کا 10روزہ  ریمانڈ مکمل ، نیب آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی
October 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہباز شریف کا 10 روزہ  ریمانڈ مکمل  ہونے پر  نیب آج شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔  نیب نے شہبازشریف سے کیا پوچھ گچھ کی ،  92 نیوز تفصیلات سامنے لے آیا ۔  ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے کاسا ڈویلپرز اور پیراگون سے متعلق سوالات پوچھے ، شہبازشریف نے متعدد سوالات سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔  تفتیشی ٹیم تحقیقاتی رپورٹ کل عدالت میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے شہباز شریف سے کاسا ڈویلپرز اور پیراگون سے متعلق سوالات کئے ، نیب ٹیم نے پوچھا کہ  کیا آپ کو معلوم تھا کہ پیراگون کا تعلق سعد رفیق سے ہے ؟،پی ایل ڈی سی کے کسی بورڈ ممبر یا کسی شخص نے آپ کو پیراگون اور کاسا ڈویلپمنٹ کے تعلق میں بتایا، کیا سعد رفیق نے آپ سے کسی ملاقات میں کاسا ڈویلپرز کے حق میں معاونت کی فرمائش کی؟۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے متعدد سوالات سے لا علمی کا اظہار کیا  اور کہا کہ  سعد رفیق سے ملاقات میں کبھی آشیانہ اقبال سے متعلق غیر قانونی قدم اٹھانے کی بات نہیں ہوئی، ، پی ایل ڈی سی یا ایل ڈی اے کے کسی آفسر نے رشوت لی مجھے معلوم نہیں،کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کیا، ،آشیانہ اقبال کیس میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا نیب کی تفتیشی ٹیم شہبازشریف سے تحقیقات کی رپورٹ آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے شہبازشریف سے تحقیقات کے لیے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔