Friday, April 19, 2024

شہباز شریف پریشانی کا شکار ہیں ، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف پریشانی کا شکار ہیں ، فردوس عاشق اعوان
June 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف پریشانی کا شکار ہیں، وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں توسیاسی انتہا پسند ان کے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  شہباز شریف  کی ذہنی کشمکش کا ثبوت انکا خطاب ہے، ایک طرف میثاق معیشت کی پیشکش،دوسری جانب حکومت نہ چلنے دینے کی دھمکی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  شہبازشریف کو سمجھ نہیں آرہی جیل میں بھائی سے لائن لیں یا دل کی سنیں، نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں،صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔ دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  آپ جیسے کرائے کے ڈیلی ویجز ترجمان کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے،شہباز شریف کی تقریر نے عمران نیازی اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز کا خوف فردوس عاشق اعوان کے چہرے پر عیاں ہے۔