Friday, May 10, 2024

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں ، فواد چودھری

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں ، فواد چودھری
February 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی شہباز شریف پر تنقید جاری  ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بار  پھر شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا اس فورم کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیب کے حوالے سے فواد چودھری نے کہا کہ اختیارات  میں کمی نہیں کر رہے بلکہ مزید آزادی دینے  کے لئے تیار ہیں۔ ماضی میں ہوا مگر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں این آر او نہیں  ہو گا ۔ فواد چودھری نے گیس کے معاملے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ملک کے پانچ وزرائے اعظم نے ملک کا برا حال کیا اب تو خزانہ بھی حیران ہے کہ اُسے کسی نے لوٹا نہیں۔ فواد چودھری نے جہاں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح پر بات کی وہیں کہا اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لئے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی  ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ اس وقت فوج اور حکومت کے درمیان بہترین تال میل ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پاکستان کی ٹریول ایڈوائزری بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ۔ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ باہر بیٹھ کر لوگوں نے پاکستان کے معاملات چلائے۔