Friday, April 26, 2024

شہباز شریف وزیر اعظم کی رانا ثنا کے بارے میں نا شائستہ گفتگو پر نالاں

شہباز شریف وزیر اعظم کی رانا ثنا کے بارے میں نا شائستہ گفتگو پر نالاں
January 24, 2020
لندن (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیر اعظم کی رانا ثناء اللہ کے بارے میں نا شائستہ گفتگو پر نالاں ہوگئے۔ کہتے ہیں نہیں چاہتے کوئی عمران خان کیلئے ویسے ہی الفاظ استعمال کرے۔ شہباز شریف نے مزید کہا نواز شریف کا علاج جاری ہے آج بھی ڈاکٹروں نے معائنہ کیا۔ حسین نواز کہتے ہیں نواز شریف کا بائی پاس خارج از امکان نہیں، اگلے ہفتے اسپتال داخل کرایا جائے گا۔ اینجیو گرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائیگا۔