Saturday, May 11, 2024

شہباز شریف واپس آ کر کیسز کا سامنا کریں، فواد چودھری

شہباز شریف واپس آ کر کیسز کا سامنا کریں، فواد چودھری
January 10, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کی، کہتے ہیں کہ شہبازشریف کو واپس آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہئے ورنہ تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا۔ وفاقی وزیر فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو واپس آ کر کیسز کا سامنا کرنا چاہیے ، ن لیگ میں اندر کی لڑائی پڑ گئی ہے ، سنا ہے خواجہ آصف کو ن لیگ کی میٹنگز میں بھی نہیں بیٹھنے دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں اپوزیشن کے تعاون سے 4 بلز پاس ہوئے ہیں، پیر کو نیب کے قانون پر ایک اور بیٹھک ہوگی، منگل تک الیکشن کمیشن کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ ہم اپوزیشن کی تجاویز اور حکومت کی تجاویز کو ملا کر قانون سازی کر رہے ہیں۔ فواد چودھری کا اسلامی نظر یاتی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو ان ایشوز پر فوکس کرنا چاہیے جہاں ان کی ضرورت ہے۔ کم عمر بچیوں کی شادی، اقلیتوں کا مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سامنے امریکا اور چین بہت زبردست مثال ہے۔ آنیوالے سال پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سال ہوں گے، ممالک نے علم اور ریسر چ سے ترقی کی ہے۔