Tuesday, May 7, 2024

شہباز شریف نے پنجاب کا نظام تباہ کردیا کوئی شعبہ نہیں چھوڑا، چودھری پرویز الٰہی

شہباز شریف نے پنجاب کا نظام تباہ کردیا کوئی شعبہ نہیں چھوڑا، چودھری پرویز الٰہی
September 4, 2018
لاہور( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے  کہا کہ شہباز شریف نےپنجاب کا نظام تباہ کر دیا ، کوئی شعبہ بھی نہیں چھوڑا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے کئے گئےتمام وعدے پورے کئے جائیں گے ، عمران خان کی حکومت کے ابتدائی 100 دن دیکھ لیں پھر تنقید کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ڈیلیور کریں گے  اور رزلٹ اچھا ہوگا ، میں فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے ، شہبازشریف نے صوبے کا نظام برباد اور عوام پر ظلم کیا ، ہسپتالوں اور سکولوں میں کوئی بہتری نہیں آئی ، ایم پی ایز کہتے ہوسٹلز ٹھیک کریں ، شہبازشریف کا گریبان کیوں پہلے نہیں پکڑا۔