Friday, May 3, 2024

شہباز شریف نے پاکستان میں مقدمات کی پیروی کیلئے اپنے وکیل کو پاور آف اٹارنی بھجوا دی

شہباز شریف نے پاکستان میں مقدمات کی پیروی کیلئے اپنے وکیل کو پاور آف اٹارنی بھجوا دی
May 3, 2019
لندن (92 نیوز) شہباز شریف کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن آمد ہوئی جہاں انہوں نے پاکستان میں مقدمات کی پیروی کیلئے اپنے وکیل کو پاور آف اٹارنی بھجوا دی۔ پاور آف اٹارنی کی اصل دستاویز پاکستان میں عدالت میں پیش کی جائے گی۔ فیملی ذرائع کے مطابق مستقبل قریب میں شہباز شریف کا پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف  لاہور ائیرپورٹ سے براستہ دوحہ لندن کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نجی ائیر لائن کی پرواز سے لندن کے لئے روانہ ہوئے ۔ شہباز شریف لندن میں اپنی نومولود پوتی اور پوتے سے ملاقات اور اپنا چیک اپ کرانے کیلئے لندن رواانہ ہوئے۔ شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں 13 مئی کو نیب لاہور پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے سمن کے مطابق شہباز شریف سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لیے بغیر کیوں منظور کی گئی تھی ۔ جب ایک محکمہ پہلے سے کام کر رہا تھا تو پھر ایل ڈبلیوایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا تھا ۔