Friday, April 19, 2024

شہباز شریف نے نیب ریمانڈ کو گھناؤنا قانون قرار دے دیا

شہباز شریف نے نیب ریمانڈ کو گھناؤنا قانون قرار دے دیا
January 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نیب ریمانڈ کو گھناؤنا قانون قرار دے دیا اور کہا ایسا قانون ختم ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نیب کے ریمانڈ سے متعلق قانون کی مخالفت کر دی۔ چوہدری نثار علی خان کے فارورڈ بلاک بنانے سے متعلق سوال پر چپ رہے۔ انہوں نے کہا قتل کیس میں اگر ریمانڈ 14 دن کا ہوسکتا ہے تو نیب کیس میں کیوں نہیں۔ 90 روزکا ریمانڈ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ایک ڈریکونئین لا ہے جسے تبدیل ہونا چاہیے۔ قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ میں بات کریں گے۔ ادھر خواجہ سعد رفیق نے آصف علی زرداری سے ہاتھ ملانے کا اشارہ بھی دے دیا اور کہا کہ صدارتی نظام آسان نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا آصف علی زرداری سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ حکومت گرانے کے لئے نہیں قانون سازی کے لئے اپوزیشن متحد ہو۔ فوجی عدالتوں کا سوال سامنے آئے گا تو مشورہ کرکے جواب دیں گے۔ پاکستان میں لوگ جمہوریت کے شیدائی ہیں ، خیال نہیں ریورس گیئر لگے۔ سعد رفیق نے نیب کی تعریف بھی کر دی اور کہا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرکے ہم نے غلطی کی جو دور ہوجانی چاہیے۔ کمرہ میرا بھی دس ضرب بارہ ہی کا ہے مگر مجھ سے سلوک اچھا ہے تو اچھا ہی کہوں گا۔ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف اجلاس شروع ہوا تو شہبازشریف اور خواجہ سعد رفیق موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب مقدمات سے متعلق سرگوشیاں بھی کرتے رہے۔