Saturday, April 27, 2024

شہباز شریف نے نئے سال میں سیاسی ٹونٹی 20 کھیلنے کا اعلان کردیا

شہباز شریف نے نئے سال میں سیاسی ٹونٹی 20 کھیلنے کا اعلان کردیا
January 11, 2020
لندن ( 92 نیوز)  نئے سال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سیاسی ٹونٹی ٹونٹی کھیلنے کااعلان کردیا ، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں حکومت پر تنقید کی وہیں اپنی اور اپنے بڑے بھائی کی کامیابیوں کے گن بھی گاتے رہے،وزیراعظم بننے کا سوال ہوا تو مسکرا کر بولے۔۔ ایسا تو بیس سال سے ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آرمی چیف  کی مدت ملازمت میں توسیع میں غلطیوں کو حکومتی بد نیتی قرار دے دیا ،لندن میں میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی ،اپنی اور نوازشریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ شہبازشریف سے 2020میں نئے الیکشن اور اُن کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کیا گیا تو شہبازشریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ  آؤ مل کر ٹونٹی ٹونٹی کھیلتے ہیں۔ وزیراعظم بننے کےسوال پر مسکراتے ہوئے۔ایسا 20سال سے ہو رہا ہے۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے لندن میں نوازشریف سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے خیریت دریافت کی ۔لندن میں افغان سفیر طیب جواد بھی  اشرف غنی کے ہمراہ تھے ۔